میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابینہ نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو درست قرار دیدیا

کابینہ نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو درست قرار دیدیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی کابینہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو درست قرار دے دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں 26 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک کے اضافے کو درست قرار دیا گیا۔کابینہ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو جوائنٹ وینچر کے ذریعے نجی شعبے کے حوالے کرنے کی بھی توثیق کردی گئی۔شبلی فراز نے کابینہ فیصلوں کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دی اور بتایا کہ پی آئی اے، سی اے اے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جعلی لائسنس والے 28 پائلٹس کو نوکری سے نکال دیاگیا ہے جبکہ ارشد ملک کی 3 سال تک بطور پی آئی اے چیف ایگزیکٹو رہنے کی منظوری دے دی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو عیدالاضحیٰ پر کورونا وبا پھیلنے کا بہت خدشہ ہے، وزیراعظم نے عید الاضحیٰ اپنے گھر میں منانے کا فیصلہ کیا ہے، عوام بھی ایسا ہی کریں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں چینی انکوائری کمیشن پر تفصیلی بات چیت ہوئی، کورونا کے باعث معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا۔سینیٹر شبلی فراز بتایا کہ وفاقی کابینہ نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہ کہ احساس پروگرام نے غریب اور پسماندہ طبقوں کی مدد میں اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم نے ثانیہ نشتر کو احساس پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت کی۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے جن پائلٹس کے کاغذات مشکوک تھے انہیں پہلے ہی گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں