کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش، موسم سہانا
منتظم
هفته, ۸ جولائی ۲۰۱۷
شیئر کریں
شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پھسلن کی وجہ سے کئی موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں
کراچی(این این آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، شارع فیصل پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کو دشواری کا سامناکرناپڑا۔شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پھسلن کی وجہ سے کئی موٹر سائیکلیں سلپ ہو گئیں۔گرومندر، نمائش، لسبیلہ، صدر، اردو بازار، آئی آئی چندریگر روڈاور قریبی علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ڈیفنس، شارع فیصل، کارساز، بلوچ کالونی، محمودآباداوردیگرعلاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، جبکہ بونداباندی کے ساتھ ہی بجلی نے بھی آنکھ مچولی شروع کردی۔شہر میں تیز بارش کے باعث کئی علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع بھی ہوگیا۔