میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل اوربھارت کے درمیان پانچ ارب ڈالر کے معاہدے

اسرائیل اوربھارت کے درمیان پانچ ارب ڈالر کے معاہدے

منتظم
هفته, ۸ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

مودی اوریاہو کی بحیرہ روم کے ساحل پر ننگے پاؤں چہل قدمی ،بھارتی وزیراعظم جرمنی پہنچ گئے
تل ابیب(ویب ڈیسک)نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کرنے کے بعدجی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کے لیے جرمنی پہنچ گئے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین پانچ بلین ڈالر کے تجارتی معاہدے ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت اور عرب ممالک کے دیرینہ تعلقات کے سبب بھارت کئی دہائیوں تک فلسطین کا حامی رہا۔ اسرائیل اور بھارت کے مابین سفارتی تعلقات کا آغاز سن 1992 میں ہوا۔ گزشتہ ڈھائی عشروں کے دوران دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آتے گئے لیکن مودی سے قبل کسی بھارتی وزیر اعظم نے اسرائیل کا کوئی دورہ نہیں کیا تھا۔اسی تناظر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ اسرائیل تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ اس تین روزہ دورے کے دوران مودی اور نیتن یاہو نے دونوں ممالک کے مابین ’اسٹریٹیجک پارٹنرشپ‘ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔اسرائیل کا شمار بھارت کو ہتھیار اور دفاعی آلات فراہم کرنے والے اہم ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ لیکن مودی کے اس دورے کے بعد دونوں ممالک کی توجہ ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے علاوہ باہمی تجارت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری پر بھی مرکوز رہی۔دورے کے آخری دن اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے بھارتی ہم منصب نے بھارتی اور اسرائیلی تاجروں کے ایک بزنس فورم میں بھی شرکت کی۔ مودی نے اسرائیلی کمپنیوں کو بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل کئی پالیسیوں کو تبدیل کر دیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق مودی کے اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین پانچ بلین ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ بھارت کے قومی نشریاتی ادارے دوردرشن کے مطابق بدھ کے روز طے پانے والے یہ معاہدے زراعت، صحت اور خلائی ٹیکنالوجی سمیت کئی شعبوں سے متعلق تھے۔مودی کے اس دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ہر تقریب میں ان کے ہمراہ رہے۔ دونوں رہنماؤں نے حیفہ کے نزدیک بحیرہ روم کے ساحل پر ننگے پاؤں چہل قدمی بھی کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے ایک بھارتی سپاہی کی یادگار کا دورہ بھی کیا، جو دوسری عالمی جنگ کے دوران حیفہ کی آزادی کے لیے لڑے جانے والے معرکے میں ہلاک ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں