ہر سلیوٹ پروٹوکول نہیں ہوتا احترام دل میں ہوتا ہے مریم نواز
منتظم
هفته, ۸ جولائی ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر سیلوٹ بھی پروٹوکول کے لئے نہیں ہوتا ہے بلکہ احترام دل سے ہوتا ہے جمعہ کے روز مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں حالیہ دنوں جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران ایس پی اسپیشل برانچ ارسلہ سلیم کے سیلوٹ پر تنقید کے تناظر میں کہا ہے کہ ہم عہدوں کو نہیں بلکہ قوم کی بیٹیوں کو سیلوٹ کرتے ہیں اور ہر سیلوٹ پر پروٹوکول نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ تو دل سے عزت ہوتی ہے اگر کوئی آپ کی عزت کرے تو ہم پر لازم ہے کہ ان کی عزت کریں۔