میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مارکیٹیں جلدی بند کرنے کا فیصلہ کراچی کے تاجروں نے حکومت کو خبردار کردیا

مارکیٹیں جلدی بند کرنے کا فیصلہ کراچی کے تاجروں نے حکومت کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین آل پاکستان انجم تاجران نعیم میر نے مارکیٹیں جلدی بند کرنے کے فیصلے پر حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ایسانہ ہو کہ ہم دوبارہ احتجاج کریں اور پولیس سے سامنا ہو۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان انجم تاجران نعیم میر نے مارکیٹیں جلدی بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر کہا کہ کئی علاقے ایسے ہیں جہاں 10،10گھنٹے لائٹ نہیں ہوتی، شام میں جب بزنس کا وقت ہوگا تو پولیس دکانیں بند کرا دے گی۔چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ ہمارے پاس کاروبار کیلئے وقت ہی نہیں بچے گا،ہم نے پاکستان کے وسیع ترمفاد میں آپ کا ساتھ دیا ہے۔نعیم میر نے حکومت کو خبردار کیا ایسا راستہ اختیار نہ کریں ،ملک کو ابھی فتنہ ،فسادکی سیاست سے نکلاہے، ایسانہ ہو کہ ہم دوبارہ احتجاج کریں اور پولیس سے سامنا ہو۔تاجررہنما نے کہا کہ 50 فیصد شاپنگ شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک ہوتی ہے، پہلے بھی یہ فارمولہ اپلائی کیا گیا کسی نے بتایا کہ کیا فائدہ ہوا ، ہمارے ساتھ بیٹھیں ہم بتائیں گے کہاں فائدہ اورکہاں نقصان ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں