وکیل سپریم کورٹ عبدالرزاق شرکے قتل کامقدمہ پی ٹی آئی سربراہ کیخلاف درج
ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ جون ۲۰۲۳
شیئر کریں
سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شرکے قتل کامقدمہ چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف درج کرلیاگیا۔کوئٹہ کے تھانہ شہید جمیل کاکڑ میں مقتول عبدالرزاق شر کے بیٹے کی مدعیت میں چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔کوئٹہ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک کے قریب فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا تھا، وہ پی ٹی آئی سربراہ کیخلاف سنگین غداری کیس میں مدعی تھے۔