میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یورپی یونین کا تمام موبائل فونز کیلئے ایک ہی چارجنگ پورٹ پر اتفاق

یورپی یونین کا تمام موبائل فونز کیلئے ایک ہی چارجنگ پورٹ پر اتفاق

جرات ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

دنیا میں سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنیوں میں سے ایک ایپل کو 2024 تک یورپ میں فروخت ہونے والے آئی فونز کے لیے چارجرز کو تبدیل کرنا پڑے گا کیوں کہ یورپی یونین کے ممالک اور قانون سازوں نے موبائل فون، ٹیبلٹ اور کیمروں کے لیے ایک موبائل چارجنگ پورٹ پر اتفاق کرلیا ہے، یہ اپنی نوعیت کا دنیا میں پہلا فیصلہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ سیاسی مداخلت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ کمپنیاں کسی مشترکہ حل تک پہنچنے میں ناکام رہیں۔اس فیصلے کے حوالے سے یورپی کمیشن کا کہنا تھا کہ اس سے صارفین کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی اور ان کے پیسوں کی بچت ہوگی۔یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ 2024 کے موسم خزاں تک یو ایس بی ٹائپ کنیکٹر یورپی یونین میں استعمال ہونے والے تمام موبائل فون ، ٹیبلٹ اور کیمروں کے لیے مشترکہ چارجنگ پورٹ بن جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں