میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسمبلی میں سندھی بولنے والوں کیخلاف زہراُگلاگیا،سیدناصرشاہ

اسمبلی میں سندھی بولنے والوں کیخلاف زہراُگلاگیا،سیدناصرشاہ

ویب ڈیسک
منگل, ۸ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

صوبا ئی وزیر اطلا عا ت سندھ سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کل افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ایکشن ہوا ہے، گرفتاریاں اور ایف آئی آر بھی ہوئی ہیں۔بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے، لیکن بدمعاشی کسی کو نہیں کرنے دیں گے ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ کل ملک کے خلاف جو نعرے لگے اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا پاکستان ہے تو ہم ہیں، سب سے پہلے پاکستان ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج سندھی بولنے والوں کے خلاف سندھ اسمبلی میں زہر اگلا گیا ہے۔ ریکارڈ کی درستگی کے لیے میں تاریخی حقائق پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ سندھی بولنے والوں نے کبھی بھی وفاق کے خلاف ووٹ نہیں دیا۔ صوبائی اسمبلی ہو یا قومی اسمبلی جس نے بھی پاکستان کے خلاف بات کی سندھ کے عوام نے انہیں رد کیا ہے ۔بڑے بڑے خاندان جنہوں نے پاکستان کے خلاف بات کی سندھ کے عوام نے انہیں مسترد کردیا۔انہو ں نے کہا کہ اگر ان کی اولادوں میں سے کوئی ان اسمبلیوں میں آئے تو دوسری سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے آئے، ان کو سپورٹ بھی ان لوگوں سے ملی جو پیپلز پارٹی کے مخالفین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس لسانی بات کرنے والے دیگر لوگوں کو ان کی زبان بولنے والوں نے ووٹ دیئے۔ 1988 میں پنجاب میں پیپلز پارٹی نے بڑی میجارٹی سے قومی اسمبلی کی نشستیں جیتیں تو جاگ پنجابی جاگ تیری پگڑی کو لگ گیا داغ لگ گیا کا نعرہ لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف سندھ ہے جو پاکستان کی بات کرتا ہے۔یہ کبھی نہیں ہوگا کہ جو پاکستان کے خلاف بات کرے اور اس کو چھوڑ دیا جائے۔ہم سب پاکستانی ہے، سندھ اسمبلی میں آج ڈرامہ کیا گیا، جیسے دوسری طرف پاکستان کے مخالفین بیٹھے ہیں۔ہماری جانیں، ہمارا سب کچھ پاکستان پر قربان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں