نوازشریف کی طبی رپورٹس پر تحقیقات کا فیصلہ
شیئر کریں
وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی رپورٹس بارے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے نوازشریف کی رپورٹس کے بارے میں تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے ، تحقیقات میں کھرا جس کی طرف بھی جائے اسے بھگتنا چاہیے ۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پارلیمان کے بند ہالز میں کورونا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، ہمیں متبادل کے طور پر ورچوئل اجلاس کی طرف جانا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ خطرات بہت زیادہ ہیں اس لیے میری اجلاس میں شرکت مشکل ہے ، جو لوگ اجلاس میں جا رہے ہیں اللہ ان کی حفاظت کرے ۔انھوں نے کہا کہ محفوظ پارلیمان کے اجلاس کے لیے خصوصی ایپ ڈیزائن کی جا سکتی ہے ، اسپیکر نے ورچوئل اجلاس سے متعلق کمیٹی میں مجھے یا آئی ٹی وزیر کو شریک ہی نہیں کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ورچوئل اجلاس کی مخالفت وہ کرتے ہیں جو واٹس ایپ بھی نہیں کھول سکتے ۔