میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ مدرستہ الاسلام ،قائم مقام وی سی عدالتی احکامات کی خلاف ورزیوں کے مرتکب

سندھ مدرستہ الاسلام ،قائم مقام وی سی عدالتی احکامات کی خلاف ورزیوں کے مرتکب

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کی جانب سے قانون کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈاکٹر محمد علی شیخ قائم مقام وی سی کی حیثیت میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قانون ساز اداروںکے اجلاس کروانے لگے ۔ سنڈیکیٹ میں فیکلٹی کی نمائندگی نہ ہونے کے باوجود قائم مقام وائس چانسلر اجلاس منعقد کرانے پر بضد ہیں ۔ لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے ایک فیصلے میں یہ واضح کیا گیا تھا کہ قائم مقام وی سی اہم انتظامی فیصلے نہیں لے سکتا اور نہ ہی کسی قانون ساز ادارے کا اجلاس اپنی سربراہی میں منعقد کرسکتا ہے لیکن سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ ہمیشہ کی طرح ہرقانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ریٹائرڈ پروفیسر کبھی بھی کسی انتظامی عہدے پہ فائز نہیں ہو سکتا جو کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا اہم فیصلہ ہے لیکن موجودہ قائم مقام وائس چانسلر خلاف قانون اس عہدے پر نہ صرف براجمان ہیں بلکہ عدالتوں کے دیگر احکامات کی بھی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے ہیںوہ قانون ساز اداروں جیسے کہ اکیڈمک کونسل اورفنانس کمیٹی کے اجلاس کروا چکے ہیں اور اب وہ سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد کروانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ سنڈیکیٹ میں فیکلٹی کی مکمل نمائندگی ہونا لازمی ہے جب کہ اس وقت سنڈیکیٹ میںلیکچرار اور ایسوسی ایٹ پروفیسر کی نشستیں خالی ہیں۔ فیکلٹی کی جانب سے بارہا وزیراعلیٰ سندھ جو کہ جامعہ ہذا کے چانسلر بھی ہیںکو اور رجسٹرار کو خطوط لکھ کر درخواست کی گئی ہے کہ سنڈیکیٹ سے پہلے ان دو نشستوں پر انتخابات کروائے جائیں لیکن ان سب قانونی و جمہوری تقاضوں کے برعکس محمد علی شیخ سنڈیکیٹ کا اجلاس دھڑلے کیساتھ کروانے جارہے ہیں جس میں فیکلٹی کے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں جب کہ وہاں فیکلٹی کی مکمل نمائندگی ہی نہیں ہے ۔تعلیمی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے سندھ حکومت قائم مقام وائس چانسلر کے غیر قانونی اقدامات کو روکے اور سنڈیکیٹ کے اجلاس کو فیکلٹی کی مکمل نمائندگی میں اور ایک مستقل وائس چانسلر کی صدارت میں کروائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں