میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ، جھگڑے،توڑ پھوڑ الزام تراشی

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ، جھگڑے،توڑ پھوڑ الزام تراشی

ویب ڈیسک
پیر, ۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ کے24 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ اختتام کر پہنچ گئی۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، جیکب آباد، شکار پور، گھوٹکی، خیر پور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، عمر کوٹ، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 63 نشستوں پر امیدواروں کا چنائو ہو رہا ہے۔کراچی کے ضلع غربی، وسطی، کورنگی، جنوبی اور کیماڑی کی 11یونین کونسلوں میں ووٹ ڈالے گئے۔ امیدواروں کے انتقال کے باعث ان نشستوں پر انتخابات نہیں ہو سکے تھے۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کی یو سی 13 کے پولنگ اسٹیشن کے اندر سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق پولنگ اسٹیشن پروگرامر اسکول کے سیکیورٹی انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے اور پولنگ اسٹیشن کے لیے ایک ایس ایچ او کو سیکیورٹی انچارج تعینات کیا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان ملک نے کہا ہے کہ کشیدہ صورتِ حال پر قابو پا لیا گیا ہے اور ووٹنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے۔حیدرآباد میں یو سی 119 کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ شہید ملت اسکول میں جھگڑے کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔آزاد امیدوار کی حامی خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی جماعت کے کارکن پولنگ بوتھ میں گھس گئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی گئی اور بیلٹ باکس توڑ دیے گئے۔ پولیس کے مطابق مشتعل افراد انتخابی اور دیگر سامان ساتھ لے گئے، ہنگامہ آرائی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔دریں اثنا حیدرآباد میں 5 یونین کمیٹیوں پر ضمنی انتخابات، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا، یو سی 5 سے پیپلز پارٹی امیدوار امیر علی گوپانگ، یو سی 137 سے میر ذوالفقار تالپور کامیاب، یو سی 30 سے آزاد امیدوار ناظم زاھد نے میدان مار لیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں 5 یونین کمیٹیوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا ہے، غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حیدرآباد کی ٹان کمیٹی نیرون کوٹ کی یوسی 5 پر پیپلزپارٹی امیدوار 1084 ووٹ لیکر چیئرمین کے نشست کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کا امیدوار عبدالجبار 353 ووٹ لے سکا، حسین آباد کی یونین کمیٹی 137 کی 4 پولنگ اسٹیشنز کی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوار میر ذوالفقار تالپور 1195 ووٹ لیکر چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوئی جبکہ تحریک انصاف کا امیدوار 523 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہا، یوسی 30 کے 2 وارڈز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ناظم زاھد 179 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عبداللہ نے 114 ووٹ حاصل کئے، یو سی 17 نیرون کوٹ سے آزاد امیدوار ملک اسلم نے 1262 ووٹ لیکر چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی امیدوار ملک عثمان 1224 ووٹ لے سکا، یو سی 118 کے 5 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوار 170 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف امیدوار 108 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، خبر فائل ہونے تک نتائج آنے کا سلسلہ جاری تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں