میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کاعید پر مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

حکومت کاعید پر مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد عید الفطر پر مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے دفتر کی طرف سے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر حکومتِ پاکستان نے اس عید پر مکمل لاک ڈاؤن کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ٹویٹ میں عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔اس سے قبل کورونا وائرس سے مزید 140 افراد جاں بحق ہوگئے، جسکے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 677 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 131 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 14 ہزار 517، سندھ میں 2 لاکھ 89 ہزار 646، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 22 ہزار 520، بلوچستان میں 23 ہزار 16، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 358، اسلام آباد میں 77 ہزار 414 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 660 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ ایک ہزار 832 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 846 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 47 ہزار 755 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 177 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 140 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 677 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 891، سندھ میں 4 ہزار 698، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 537، اسلام آباد میں 702، بلوچستان میں 243، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 499 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ادھروفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بھی کہا ہے کہ ماہ صیام کے آخری چند دن احتیاط اور عید سادگی سے منائیں ۔انہوں نے جمعۃالوداع کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان کے آخری چند دن احتیاط سے گزاریں جبکہ عید سادگی سے منائیے۔انہوں نے کہا کہ بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں۔وفاقی وزیر نے جمعتہ الوداع کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ StayHomeStaySafe کا بھی استعمال کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں