میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم ٹی ایل پی پرسے پابندی کے خاتمے ،سعدرضوی کی رہائی کاامکان

کالعدم ٹی ایل پی پرسے پابندی کے خاتمے ،سعدرضوی کی رہائی کاامکان

ویب ڈیسک
هفته, ۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو کلین چٹ دینے سے متعلق مشاورت مکمل کر لی، این اے 249 کے انتخابی معرکے میں عوامی حلقوں سے بھرپور پذیرائی ملنے پر قسمت کی دیوی کالعدم جماعت پرمہربان ہو گئی، عید کے فوری بعد پابندی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کی سپریم کورٹ نہ جانے کی منصوبہ بندی مکمل طور پر کامیاب ہو گئی، سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کی جلد رہائی کا عندیہ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ٹی ایل پی سے کیے جانے والے معاہدے کے تحت کالعدم جماعت کیخلاف عدالت نہ جانے کی شرط پوری کر دی ہے، جبکہ ٹی ایل پی سربراہ کو بھی جلد رہائی کا پروانہ جاری کرنے کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ اس ضمن میں وزارت داخلہ کی جانب سے تین رکنی کمیٹی کے ذریعے جماعت سے متعلق فیصلہ کروانے کی حکمت ِ عملی مرتب کی گئی ہے جس کے تحت گزشتہ روز ناموں کی سمری وزیراعظم آفس بھیج دی گئی ہے، عید سے قبل منظوری متوقع ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کمیٹی 30 روز میں اپنی سفارشات وفاقی کابینہ کو بھیجے گی جس کے بعد کابینہ کی جانب سے 60 روز میں کالعدم جماعت سے متعلق اپنا فیصلہ سنایا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا حکومت تحریک لبیک پاکستان کو ایک اورموقع فراہم کرنے کی حمایتی دکھائی دیتی ہے، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے وزارت قانون کی تجاویز سے تیار کیا جانے والا کالعدم جماعت سے متعلق خصوصی ریفرنس بھی سپریم کورٹ میں جمع نہیں کروایا گیا ہے جس نے تمام ترمعاملے پر حکومت کے نرمی برتنے کا پردہ چاق کر دیا ہے۔واضح رہے14 اپریل کووزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی انسداد دہشتگردی کے قانون 1997کی شق 11بی کے تحت لگائی گئی ہے جس کے بعد حکومت کو15روزمیں سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا اختیار حاصل تھا جس کی مدت گزر چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں