میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے قرار داد جمع

سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے قرار داد جمع

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لیے قرار داد جمع کروادی۔ بعدازاں قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ عوام کی نمائندگی صحیح طریقے سے نہیں ہورہی ہے ، آج سندھ اسمبلی کو پونے دو سال ہوگئے ہیں لیکن اسٹینڈنگ کمیٹی کا معاملہ جوں کا توں ہے ، ملک میں کرونا وائرس کا خطرہ ہے اور احتیاط لازمی ہے ،عوام کی خدمت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،آج اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی ہے ، جیسے 26 فروری کو پہلا کیس ہوا تھا لیکن سندھ حکومت 5 مئی تک کوئی ایس او پی نہیں بنا سکی تھی، اپوزیشن جماعتوں نے ملکر ایک ایس او پی بنا کرسیکرٹری اسمبلی کو دے دیا ہے ،تمام اسمبلی ارکان ماسک پہن کر اجلاس میں شرکت کریں گے ، پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آڈیٹوریم ایک دربار ہے جہاں بیٹھ کر رونا رویا جاتا ہے ۔سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں عوام کے مسائل کے بجائے رونا دھونا ہوتا ہے ۔ ٹی ٹی ٹی کا مقصد ٹینشن ٹارچر اور ٹیریر پھیلانا ہے ۔ جنہوں نے آپ کو ووٹ نہیں دیا ان تو کھنچ کر رکھتے ہیں۔ ایک طرف گندم کا فقدان ہونے جارہا ہے ۔ ان کے چور راشن کھا گئے ۔ ان کے چوہے گندم کہا گئے ۔ ڈاکٹر فرقان کے معاملے میں مراد علی شاہ کو استعفی دینا چاہیے ۔ 384 وینٹی لیٹر ہیں سرکاری ہے ۔ معزرت کے ساتھ بڑے بڑے چہرے بے نقاب ہورہیہیں۔ ڈاکٹر عبدالباری اپنے اسپتال کو دیکھیں ۔ سندھ میں 1283 مریض سندھ میں داخل ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے گھروں میں خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے ۔ سندھ حکومت ایک گھنانی سازش کررہی ہے ۔ پیپلز پارٹی اس شہر میں لاک ڈان لگا کر ملکی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہے ۔ یہ پاکستان اور عمران خان کو ناکام کرنے کی گھنائونی سازش ہو رہی ہے ۔ کتوں سے بچوں کو بچا نہیں سکے لیکن کورونا سے کے چمپئن بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے صرف خوف پھیلا یا ہے ۔ آج مزدور در بہ در ہے ۔ اس وقت یہ راشن ، گندم اور کرپشن کی چوری کی ہے ۔ سندھ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں