میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری کا ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

آصف زرداری کا ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک اور انکوائری میں ضمانت قبل از گرفتاری کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ، درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران کو فریق بنایا گیا ہے ۔بدھ کوآصف علی زرداری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے ۔ انکی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی انکے ہمراہ تھیں۔آصف علی زرداری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانا بنایا جارہا ہے ۔ نیب نے 9 مئی کو طلب کیا ہے ، اس موقع پر گرفتاری کا خدشہ ہے ۔آصف علی زرداری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں ضمانت قبل از گرفتاری دینے کے ساتھ ساتھ کیسز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی خدشہ نہیں کہ درخواست گزار ضمانت ملنے پر ریکارڈ میں کوئی ٹیمپرنگ کرسکتا ہے ۔درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران کو فریق بنایا گیا ہے ۔یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب)راولپنڈی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو(آج ) 9مئی کو طلب کررکھا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو مبینہ جعلی بنک اکاونٹس کیس اور سندھ حکومت سے غیر قانونی ٹھیکے حاصل کرنے کے کیس میں تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے ۔ سابق صدرپاکستان کو نیب اولڈ ہیڈکواراٹر میں پیش ہونے کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ہریش اینڈ کمپنی کو غیر قانونی ٹھیکے دئیے ۔ نیب نے متعلقہ کیس میں احتساب عدالت میں ریفرنس بھی دائر کر رکھا ہے ۔ ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدلمجید غنی اور مناہل غنی بھی ملزم نامزد ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں