میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی عوام نے سر پر کفن باندھ لیے، فوج میں شامل ہونے کو تیار

ایرانی عوام نے سر پر کفن باندھ لیے، فوج میں شامل ہونے کو تیار

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ٹرمپ کی جارحانہ پریس کانفرنس کے بعد ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے امریکا اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے خود کو رجسٹرڈکرالیا
ویڈیو میں سیستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو جنگی تیاریوں اور ملکی دفاع کے عزم کے ساتھ دکھایا گیا ہے،ایرانی وزیر داخلہ

گزشتہ رات امریکی صدر کی جارحانہ پریس کانفرنس کے بعد ایران میں عوامی سطح پر غیرمعمولی ردعمل سامنے آیا ہے جہاں لاکھوں افراد نے ملک کے دفاع میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے خود کو پیش کر دیا۔ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنے کیلئے خود کو رجسٹرڈکرالیا ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ 10 روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری یقینی بنانے کیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں جس پر بھر پور ردعمل سامنے آیااور 12 ملین افراد 10 روز کے اندر خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں ۔ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے خلاف ممکنہ محاذ آرائی کے پیش نظر گزشتہ 10 دنوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کرالی ہے، رجسٹریشن میں گزشتہ روز غیر معمولی اضافہ نظر آیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوج کا حصہ بنیں، جس پر بھرپور اور تیز رفتار ردعمل دیکھنے میں آیا۔وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل بدستور جاری ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے شہریوں کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے، جو دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی نشر کی ہے جس میں سیستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو جنگی تیاریوں اور ملک کے دفاع کے عزم کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں