
ایم ڈی اے ،سابقہ سسٹم کا کارندہ لئیق احمد موجودہ سسٹم کی بھی آنکھ کا تارا
شیئر کریں
لئیق احمد کو نیب سے بچانا مشکل، بحریہ ٹاؤن کے جعلی لے آؤٹ پلان کا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا ہے
لئیق احمد نے2022میںٹاؤن پلاننگ کی سیٹ سنھبالنے کے بعد کرپشن کے جھنڈے گاڑے
ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں سابقہ سسٹم مافیا کا کارندہ لئیق احمد موجودہ سسٹم کی آنکھ کا تارہ بن گیا۔لئیق احمد بحریہ ٹاؤن کے جعلی لے آؤٹ پلان کا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سادہ ڈپلومہ ہولڈر لئیق احمد نے ایم ڈی اے میں2022 کوٹاؤن پلاننگ کی سیٹ سنھبالنے کے بعد کرپشن اور جعلی سازی کے جھنڈے گاڑے ہیں اور سابقہ سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا ہے ابھی تک اسی سیٹ پر براجمان ہے اور موجودہ سسٹم کو ہر سیاہ سفید کام کر کے دیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لئیق احمد نے شاہ لطیف میں سیکٹر 24کے 15 ایکٹر کمرشل عارضی کا جعلی لے پلان پاس کر کے اپنے من پسند بندے کو نوازا ہے ۔ اس لے آؤٹ پلان کی مد میں سابقہ سسٹم کو بھاری رقم پہنچائی گئی اور لئیق احمد اور عرفان بیگ نے بھی ٹھیک ٹھاک مال بٹورا ہے۔ اس لے آؤٹ پلان کے حوالے سے باقاعدہ انکوائری کا آغاز ہوا ۔ قومی احتساب بیورو میں اس لے آؤٹ پلان کے حوالے سے شکایت درج کی گئی لیکن سابقہ ڈی جی نجب الدین سہتو اور سسٹم مافیا کی ملی بھگت سے لئیق احمد کو بار بار بچایا گیا اور نیب میں گمراہ کن مواد جمع کرایا جاتا رہا۔ نیب میں انکوائری ہونے کے باوجود لئیق احمد اپنا پروموشن کرانے میں کامیاب ہوگئے ۔انجینئرنگ کونسل آف پاکستان اسلام آباد سے باقاعدہ لئیق احمد کے ڈپلومہ کو لے کر ایکشن لیا گیا لیکن لوکل گورنمنٹ کی مجرمانہ سرگرمی اور لئیق احمد کو غیر قانونی سپورٹ سے پروموٹ کر دیا گیا اور اسلام آباد والوں کو ہری جھنڈی دکھا دی گئی۔لئیق احمد کے قریبی ذرائع کے مطابق پروموشن کی مد میں لئیق احمد سے بھاری معاوضہ وصول کیا گیا ہے جس میں لوکل گورنمنٹ کے کچھ افسران اور موجودہ سسٹم کے لوگ ملوث ہیں۔چونکہ لئیق احمد سیکٹر 24 کے 15 ایکٹر لے آوٹ پلان اور انجینئرنگ کونسل آف پاکستان اسلام آباد کے معاملے میں بری طرح پھنسا ہوا تھا اس صورت حال میں لئیق احمد کی گرفتاری پکی تھی ،پروموشن تو بہت دور کی بات تھی۔ لیکن لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ تو صحیح کو غلط اور غلط کو صحیح کرنے کی پرانی مہارت رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق موجودہ سسٹم لئیق احمد سے سارے پرانے کام تو کرا لے گا کیونکہ لئیق احمد کے پروموشن میں موجودہ سسٹم نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے لیکن موجودہ نیب سے بچانا بہت مشکل ہوگا کیونکہ لئیق احمد نے بحریہ ٹاؤن کے جعلی لے آؤٹ پلان پاس کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آج کل بحریہ ٹاؤن کا معاملہ توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔