کچے کے علاقوں کو سیل کردیا، سندھ پولیس کو جلد جدید اسلحہ مل جائیگا،آئی جی
ویب ڈیسک
پیر, ۸ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
انسپکٹر جنرل (آئی جی)پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ کچے کے علاقوں کو سیل کردیا اور جلد ہی پولیس کو جدید اسلحہ مل جائے گا۔ کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو غلام نبی میمن نے کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوجدید اسلحہ خریدنے کا این او سی مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں، بھرپور طاقت سے جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوں کاخاتمہ کریں گے جبکہ عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پولیس نے کچے کے علاقوں کو سیل کیا ہوا ہے جو ہتھیاراٹھائے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، کشمور کے حالات بہترہورہے ہیں اور یقین ہے پولیس اب کچے کے ڈاکوں کا خاتمہ کرکے رہے گی۔پریا کماری کیس کے حوالے سے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کیس پر جے آئی ٹی کام کررہی ہے امید ہے کہ جلد پریا کماری کی بازیابی عمل میں آئے گی۔