صدر کا پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کرنا منصب کی توہین ہے وزیر اعظم
ویب ڈیسک
هفته, ۸ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ بل کو واپس کرنا انتہائی افسوس ناک ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ بل واپس بھیجنے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر کے اس عمل نے ثابت کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان میں مزید کہا کہ صدر مملکت کا پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر کام کرنا صدارتی منصب کی توہین ہے، انہوں ثابت کیا ہے کہ وہ عمران نیازی کی خاطر آئینی ذمہ داریوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔