نواز شریف اپنی تکلیفوں اور مصیبتوں کے لئے نہیں بولا لیکن پاکستان کیلئے بولے گا، جاوید لطیف
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی تکلیفوں اور مصیبتوںکے لئے نہیں بولا لیکن اب وہ پاکستان کے لئے لب کھولنے والا ہے ،نواز شریف اس ملک کو بچانے کے لئے کسی بھی وقت پاکستان کے لئے بولے گا ٰ،کسی وقت بھی تحریک کا اعلان کرے گا اور آئین کے تحفظ کے لئے اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لئے کسی بھی حد تک جائے گا،بات اگر اسٹیبلشمنٹ ، ججوں کے فیصلوں یا عمران خان تک رہتی تو شاید وہ چپ رہتا مگر بات اس سے آگے نکل گئی ہے ،آج جو بحران ہیں عالمی ادارے اور عالمی قوتیں اس سے فائدہ اٹھاکر پاکستان کے اداروں سے وہ باتیں منوانا چاہتی ہیں جو پاکستان کے مفاد میں نہیں ہیں،آج ایک انصاف فراہم کرنے والے ادارے کے لئے لوگوں سے آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں کہ ہم عید کے بعد استعفیٰ لینے کے لئے اسلام آباد آرہے ہیں،یہ نوبت نہیں آنی چاہیے۔