ماہ رمضان کی آمد،پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں
ویب ڈیسک
جمعه, ۸ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
ماہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر پیشہ ور گداگروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔کراچی پولیس آفس میں پیشہ ور گدا گروں کیخلاف اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کی، کراچی رینج کے تینوں زونز ڈی آئی جیز اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ مقدس میں شاپنگ مالز، بازاروں، چوراہوں، ٹریفک سگنلز مساجد وامام بارگاہوں کے باہر بھیک مانگنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔