میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عورت مارچ کے شرکا کا صحافیوں پر تشدد، خاتون صحافی زخمی

عورت مارچ کے شرکا کا صحافیوں پر تشدد، خاتون صحافی زخمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

عورت مارچ کے شرکا نے صحافیوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں خاتون صحافی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔عورت مارچ کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ شرکاء نے خواتین کے حقوق کیلئے نعرے بازی بھی کی۔شرکا نے انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ راستے سے آگے نکل کر ڈی چوک جانے کی کوشش کی اور خواتین نے آگے آکر خاردار تاریں ہٹا دیں۔انہوں نے نعرے لگائے کہ سڑک پر احتجاج کرنا ہمارا بھی حق ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو روکا اور پولیس حکام اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔مظاہرین نے اسلام آباد پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔اسی دوران عورت مارچ کے شرکا نے کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نجی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی اور کیمرہ مین زخمی ہوگئے۔ خواتین اور خواجہ سراؤں نے کوریج کیلئے آئے میڈیا پر ہی حملہ کردیا۔ صحافیوں نے عورت مارچ کا بائیکاٹ کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں