میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مونٹ کیلی: دنیا میں مصنوعی نمک کا سب سے اونچا پہاڑ

مونٹ کیلی: دنیا میں مصنوعی نمک کا سب سے اونچا پہاڑ

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وسط جرمنی میں ہیرنجن نامی شہر کے ہر گھر سے ایک سفید پہاڑی دکھائی دیتی ہے جس کا نام موٹ کیلی ہے اور حقیقت میں یہ دنیا میں نمک کا سب سیبڑا مصنوعی پہاڑ بھی ہے۔ یعنی قدرتی ذرائع کے برخلاف یہ انسانی کاوش سے بنی ہے۔ یہ پہاڑ 1979 سے منظرِ عام پر آیا جب اطراف کی کانوں سے پوٹاش نمک نکالنے کا عمل شروع ہوا۔ اگرچہ اس وقت پوٹاش صابن اورگلاس بنانے میں استعمال ہوتا تھا لیکن آج اسی پوٹاش نمک سے مصنوعی کھاد، مصنوعی ربڑ اور دیگر ادویہ وغیرہ بنائی جاتی ہیں۔پوٹاش کی بڑی مقدار نکالنے کے عمل میں ساتھ ہی یہاں پوٹاشیئم کلورائیڈ (نمک) بھی برآمد ہوتا ہے۔ اس نمک کو کچھ میل دور جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور اب یہ ایک بلند و بالا پہاڑ بن چکا ہے۔ اس پہاڑ کو مونٹ کیلی یعنی ’کیلی کا پہاڑ‘کہا گیا ہے۔ یہاں کیلی لفظ کیلسیلز سے اخذ کیا گیا ہے جس کے معنی پوٹاش کے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں