الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ کو بریفنگ کے لیے طلب کر لیا
جرات ڈیسک
بدھ, ۸ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ کو جمعرات کو بریفنگ کیلئے طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ کو (آج) 9 مارچ کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے بریفنگ کے لیے طلب کر لیا۔ جاری بیان کے مطابق دونوں وزارتوں کے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ وزارت خزانہ سے الیکشن کے انعقاد کے لیے فنڈز کی فراہمی کا کہا جائے گا جبکہ وزارت داخلہ کو الیکشن کی سیکورٹی کے لیے آرمی ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا۔ وزارت داخلہ سے یہ بھی کہا جائے گا کہ جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطہ کرکے فوج کی الیکشن ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے۔