میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کو چیلنج کرنے والا گریڈ افسر زیر عتاب

محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کو چیلنج کرنے والا گریڈ افسر زیر عتاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ لائیو اسٹاک سندھ، ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کو چیلنج کرنے والا گریڈ 18 کا افسر زیر عتاب، ڈاکٹر زاہد چاچڑ نے نذیر کلہوڑو کی تقرری کو عدالتوں میں چیلنج کیا تھا، ڈاکٹر زاہد کی تنخواہ ایک سال سے بند، شوکاز اور تبادلوں کے ذریعے ہراساں کرنے کی کوشش، غیرقانونی مقرر نذیر کلہوڑو کو سندھ حکومت کی اہم شخصیت کی آشیرباد حاصل، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کو چیلینج کرنے والا گریڈ 18 کا افسر زیر عتاب آگیا ہے، گریڈ 18 کے افسر ڈاکٹر زاہد چاچڑ نے ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ کراچی میں چیلنج کیا تھا، سندھ ہائی کورٹ نے درخواست خارج کردی تھی جس پر سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی گئی ہے، ڈاکٹر نذیر کلہوڑو نے ڈاکٹر زاہد چاچڑ کو ہراساں کرنے کیلئے گذشتہ ایک سال سے تنخواہ بند کردی ہے، جبکہ اسے ایک سال کے دوران متعدد تبادلوں اور شوکاز نوٹسز کا سامنا کرنا پڑا ہے، حال میں ڈاکٹر زاہد چاچڑ کی بدلی سرحد شہر کندہ کوٹ کشمور کے کچے کے علاقے تنگوانی میں سینئر وٹرنری افسر کے طور پر کی گئی ہے، مذکورہ علاقے میں قبائلی دشمنیوں کے ساتھ ڈاکو راج قائم ہے جہاں پر پولیس کی رٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے میں تبادلے سے ڈاکٹر زاہد چاچڑ کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ واضع رہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج ایک خودمختار ادارے میں بھرتی ہونے والے نان کمیشنڈ پاس افسر ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کے پاس ہے اور ڈاکٹر نذیر کلہوڑو لائیو اسٹاک کا کرتا دھرتا سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نذیر کلہوڑو کو سندھ حکومت کی اہم شخصیت کی آشیرباد حاصل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں