میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امپائرغیرجانبدارہے،اپوزیشن کی سیاست شاہراہ دستورپردفن ہوجائے گی، شیخ رشید

امپائرغیرجانبدارہے،اپوزیشن کی سیاست شاہراہ دستورپردفن ہوجائے گی، شیخ رشید

ویب ڈیسک
منگل, ۸ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

 

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا پر عالمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، اپوزیشن انتشار پھیلا رہی ہے، کہہ رہے ہیں امپائر غیر جانبدار ہے ،جب آپ ہاریں گے تو آپ کہیں گے تھرڈ امپائر نے ہرادیا ہے،انشااللہ عدم اعتماد ناکام ہوگی اور عمران خان کی تحریک اطمینان کی ہوگی،اگر اپوزیشن نے ایک بھی غلطی کی تو جھاڑو پھر جائیگی، آپ کی سیاست اس شاہراہ دستور پر دفن ہوجائے گی،عمران خان نے دنیا کی سامراجی قوتوں کو پیغام دیا ہے ہماری سرزمین اب کسی ڈرون حملے کیلئے استعمال نہیں ہوگی ، پشاور حملے میں 6 ملزمان ملوث تھے ،ہم ملزمان تک پہنچ چکے ہیں، ان کا نیٹ ورک اور سلیپنگ سیل ہمارے ریڈار میں ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پشاور حملے کی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سفاک حملے میں 6 ملزمان ملوث تھے اور ہم ملزمان تک پہنچ چکے ہیں، ان کا نیٹ ورک اور سلیپنگ سیل ہمارے ریڈار میں ہے۔اپوزیشن کے لانگ مارچ کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ لوگ 23 مارچ کو کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے اور جہاں تک رہی اجلاس کی بات تو درخواست دینے کے 15 ایام بعد اجلاس طلب کیا جاتا ہے، اپوزیشن اپنے ووٹ پورے کرے۔انہوں نے کہا کہ 172 ووٹ انہوں نے جمع کرنے ہیں، اب آپ کہہ رہے ہیں کہ امپائر غیر جانبدار ہیں، شکر ہے اللہ کا کہ آپ کو ساڑھے 3 سال بعد یہ خیال آیا کہ امپائر غیر جانبدار ہے، جب آپ ہاریں گے تو آپ کہیں گے کہ تھرڈ امپائر نے ہرادیا ہے۔انہوںنے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمت 130 ڈالر فی بیرل سے زائد ہوچکی ہے، 50 فیصد گندم یوکرین اور روس دنیا کو فراہم کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمت امریکا میں 4 ڈالر سے زائد ہے، اس کے باوجود عمران خان نے اس ملک میں آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے دنیا کی سامراجی قوتوں کو پیغام دیا ہے کہ ہماری سرزمین اب کسی ڈرون حملے کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔انہوںنے کہاکہ 22 سے 24 مارچ کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس کے سبب اسلام آباد میں تعطیل ہوگی، اجلاس میں بڑی تعداد میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، 23 مارچ کو پاکستان میں جے 10 سی کی اہم پریڈ بھی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے ان کے ووٹ پورے ہوگئے ہیں، فتح اور شکست کا فیصلہ آسمانوں پر ہے، آپ اس ملک کو کیسے چلائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا میں عالمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور آپ ملک میں انتشار اور خلفشار پھیلا رہے ہیں، کیونکہ آپ کو عمران خان اچھا نہیں لگتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں