کراچی، اورنگی نالے پر کمرشل تجاوزات کی شامت، گرینڈ آپریشن کا عندیہ
شیئر کریں
کراچی کے اورنگی نالے پر غیرقانونی کارخانہ، فیکٹریز، باڑے اور دیگر کمرشل کاروبار کرنے والوں کی شامت آ گئی۔ متعلقہ حکام نے رواں ہفتے سے اورنگی نالہ پر گرینڈ آپریشن شروع کرنیکا عندیہ دیدیاہے ۔کراچی میں نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کیلئے محمود آباد اور گجر نالہ کے بعد اورنگی نالے پر بھی کام شروع کردیا گیا۔ نالہ کی ری موڈلنگ کے تحت پہلے مرحلہ میں سافٹ انکروچمنٹس کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ رہائشی مکانات سمیت بڑے بڑے کارخانہ ، فیکٹریز اور دیگر غیر قانونی کمرشل مراکز بھی آپریشن کی زد میں آگئے ہیں۔ متعلقہ حکام کے مطابق ساڑھے گیارہ کلومیٹر طویل اورنگی نالہ پر پاکستان بازار پولیس اسٹیشن سے پرانا گولی مار تک سترہ سو سے زائد مکانات آپریشن کی زد میں آرہے ہیں، نالہ کی دوسری جانب سے اتنے رقبہ پر تمام کمرشل تجاوزات بھی آئندہ ہفتہ سے دی گئی مہلت ختم ہونے پر مسمار کی جائے گی۔ارونگی نالہ کے اطراف مکانات مسمار ہونے کے خدشات پر متاثرین احتجاج اور متبادل گھر دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی کے تحت معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی۔ شرپسند عناصر آپریشن میں رخنہ ڈالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔