وزرا خود ہی اپنی حکومت کو شرمندہ کرتے رہتے ہیں، پلوشہ خان
شیئر کریں
پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے عمران خان کے اس شکوہ کہ وہ اپنے وزراکی وجہ سے پریشان رہتے ہیں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح وہ خود سلیکٹڈ ہیں اس طرح ان کے وزرابھی کسی اور کے بھرتی کئے ہوئے ہیں ، وزیراعظم کو اگر صبح موبائل فون دیکھنے کے بعد مسائل کا پتہ چلتا ہے توکیا وہ ہوش میں نہیں رہتے ؟ عمران خان کو چاہیے کہ اپنی نالائقی کا اقرار کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ ان کے مستعفی ہونے سے عوام کو نالائق وزراسے بھی نجات مل جائے گی۔ فردوس عاشق اعوان سے لے کر شیخ رشید تک اور مراد سعید سے چوہان تک وزرا خود ہی اپنی حکومت کو شرمندہ کرتے رہتے ہیں۔ پلوشہ خان نے کہا کہ جب وزیراعظم بنی گالہ کے پہاڑ میں گم ہو جائیں تو وزراکوہسار مارکیٹ میں دکانداری کرتے ہی نظر آئیں گے ۔ کیا سلیکٹڈ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ان کے وزراکوہسار مارکیٹ کی بجائے چڑیا گھر میں نظر آئیں۔ وزیراعظم کا یہ کہنا کہ انہیں صبح موبائل فون دیکھنے کے بعد مسائل کا پتہ چلتا ہے تو سوال یہ ہے کہ کیا وزیراعظم ہوش میں نہیں رہتے ؟