میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کا جلد حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ

پیپلز پارٹی کا جلد حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے جلد حکومت مخالف تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا ایک بار پھر شیڈول کا اعلان نہیں کیا جاسکا ہے اپوزیشن بیانات تک محدود ہوکررہ گئی ہے ۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی مہنگائی بے روزگاری اور معاشی قتل کے خلاف جلد تحریک کا آغاز کرے گی۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کے مطابق وزیراعظم خود تمام بحرانوں کے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ آٹا چینی بحران سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ پیش نہ کرنا تشویشناک عمل ہے ، ثابت ہو گیا ہے کہ رپورٹ پیش کرنے میں ذمہ داران ہی رکاوٹ ہیں وزیراعظم نیب زدہ کابینہ ممبران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہیں آٹا چینی بحران زمہ داران تو آپ کے ساتھی منظر عام پر موجود ہیں ڈالر پٹرول گیس بجلی چور "اپنی مانیوں” کے باوجود ابھی تک کیفر کردار کو نہیں پہنچے ۔پیپلز پارٹی کی رائے ہے کہ آٹا چینی بحران تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے میں زمہ داران ہی رکاوٹ ہیں۔پیپلز پارٹی کا سوال ہے نیب کو پی ٹی آئی حکومتی شخصیات کے خلاف کاروائی کی اجازت کیوں نہیں ۔ وزیراعظم کو پی ٹی آئی انتخابی مہم اور حکومت بنانے والے سرمایہ کاروں کے مفادات عزیز ہیں۔ مفاداتی حکمرانی سے مہنگائی کے سونامی میں غربت کی لکیر سے مزید نیچے جانے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ عوام آگاہ ہیں کہ حکومتی چھتری تلے موجود افراد کے نیب ریفرینسز پر عملدرآمد نہ ہونا معافی ہی تو ہے چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے متحرک ہیںاورپیپلز پارٹی مہنگائی بے روزگاری اور لوگوں کے معاشی قتل کے خلاف جلد تحریک شروع کریگی تاہم پیپلزپارٹی کی طرف سے ایک بار پھر کسی بھی حکومت مخالف تحریک کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اپوزیشن بیانات تک محدود ہوکررہ گئی ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں