میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اورنج بس منصوبہ شہریوں کیلیے وبال جان بن گیا

اورنج بس منصوبہ شہریوں کیلیے وبال جان بن گیا

منتظم
جمعرات, ۸ مارچ ۲۰۱۸

شیئر کریں

مکرمی جناب
اورنج بس منصوبہ اورنگی ٹائون کے رہائشیوں کے لیے وبال جان بن گیا، سڑکوں کی کھدائی کے باعث میٹرک بورڈ آفس تا اورنگی ٹائون5 نمبر زیڈ ایم سی تک ہر وقت گرد کے طوفان کے باعث صبح و شام سفر کرنے والے بیشتر شہری سانس کی بیماری میں مبتلا ہوگئے، اورنگی ٹائون پانچ نمبر سے میٹرک بورڈ آفس کا راستہ جو چند منٹ کا فاصلہ ہے آنے اور جانے والے ٹریک کی بیک وقت کھدائی کے باعث ایک گھنٹے سے زائدوقت پر محیط ہوگیا ہے۔ بنارس پل تا زیڈ ایم سی عمارت تک بغیر کسی منصوبے بندی کے دونوں ٹریک کو بیک وقت کھود کر اور متبادل راستہ نہ دے کر شہریوں کو مزید امتحان میں ڈال دیا گیا، چھوٹی چھوٹی گلیوں سے موٹرسائیکل سمیت بڑی مسافر بسیں گزرنے پر مجبور ہوگئیں۔ اورنگی ٹائون کے رہائشی صبح 8بجے دفاتر وںمیں پہنچنے کے لیے سات بجے ہی گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوگئے۔ بسوں میں سفر کرنے والے شہریوں میں خواتین اور بچے مٹی کے طوفان کے باعث سانس کی بیماریوںمیں مبتلا ہوگئے، میٹرک بورڈ آفس پر واٹر بورڈ کی ناکارہ لائنوں سے رسنے والے پانی نے کھدائی کی گئی سڑکوں کو گڑھوں میں تبدیل کردیا جس کے باعث حادثات معمول بن گئے موٹرسائیکلیں آپس میںٹکرانے سے لڑائی جھگڑے بھی معمول بن گئے ۔میری آپ کے اخبارکے توسط سے متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ خدارااس منصوبے کوجلد ازجلدمکمل کرکے عوام کواذیت سے نجات دلائی جائے ۔
(جمیل احمد۔۔۔۔۔اورنگی ٹائون نمبر10کراچی )


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں