میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گٹکا ڈیلر شان کے ماوا کی شریف آباد میں فروخت

گٹکا ڈیلر شان کے ماوا کی شریف آباد میں فروخت

ویب ڈیسک
هفته, ۸ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

٭غریب آباد ریلوے پھاٹک اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گٹکا ماوا دستیاب ، شہری پریشان
٭شان عرف نوا کو گرفتار کر کے نو جوان نسل کو گٹکے سے نجات دلائی جائے، علاقہ مکینوں کا مطالبہ

( کرائم رپورٹر ) شہر قائد میں کراچی پولیس ماوا گٹکا ڈیلروں کے خلاف کاروائیاں بھی کر رہی ہے جبکہ فیکٹریاں اور کارخانے بھی سیل کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کے قائم کردہ ٹاسک فورس بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ وسری جانب ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ شریف آباد کی حدود میں شان عرف نوا نامی گٹکا ڈیلر بلا خوف و خطر شریف آباد کے حدود غریب آباد ریلوے پھٹک اور ملحقہ علاقوں میں گٹکا فروشی میں ملوث ہے۔ مبینہ پولیس سرپرستی میں اپنا گھناؤنا دھندا چلا رہا ہے ۔باوثوخ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او شریف آباد و دیگر پولیس پارٹی شان گٹکا ڈیلر سے بھاری نذرانے کے عوض اس کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں، علاقہ مکینوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے شان عرف نوا کے ماوا گٹکا کارخانے کو ختم جبکہ شان گٹکا ڈیلر اور اس کے کارندوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیکر صحت اور قانون دشمن سرگرمیوں کا خاتمہ کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں