میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولنگ کے دوران موبائل ، انٹرنیٹ بند، ووٹرز پریشان، ملک بھر میںرابطے منقطع

پولنگ کے دوران موبائل ، انٹرنیٹ بند، ووٹرز پریشان، ملک بھر میںرابطے منقطع

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پولنگ کے دوران موبائل فون نیٹ ورک اور انٹرنیٹ کی بندش سے شدید پریشانی ملک بھر میں رابطے منقطع ہوگئے ۔الیکشن کمیشن کی میسیج سروس معطل رہنے سے پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کرنے میں دشواری کاسامنا رہا پیپلز پارٹی نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندش کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست بھی دی ۔بلاول بھٹو اور دیگر رہنما موبائل فون کی بحالی کا مطالبہ ہی کرتے رہ گئے۔چیف الیکشن کمشنر نے واضح کردیا کہ انتظامیہ کو موبائل فون کھولنے کی ہدایت نہیں کرسکتے ۔دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوگیا تو کون ذمے دارہوگا ۔ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے ٹوئٹ میں موبائل فون سروس کی بندش پر گہری تشویش ظاہر کی اور واضح کیا کہ بندش کی وجہ سے ووٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں