میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد،دو صوبائی ایک قومی نشست پر پی پی کی اکثریت

حیدرآباد،دو صوبائی ایک قومی نشست پر پی پی کی اکثریت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

حیدرآباد کے تین قومی6 صوبائی اسمبلی کے حلقے، دو صوبائی ایک قومی نشست پر پیپلزپارٹی کو اکثریت، جام خان شورو نے ایاز لطیف پلیجو کو اڑا کر رکھ دیا ، پی ایس 62 کانٹے کا مقابلہ، تین صوبائی اور دو قومی نشستوں پر ایم کیو ایم ووٹنگ میں آگے، تحریک انصا اور ف کے آزاد امیدوار بھی غیر معمولی ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تین قومی اور 6 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق دو صوبائی اور ایک قومی نشست پر پیپلز پارٹی کو اکثریت حاصل ہے جبکہ تین صوبائی اور دو قومی اسمبلی کی نشستوں پر ایم کیو ایم ووٹنگ میں آگے ہے، ملنے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ایس 60 قاسم کے 40 پولنگ اسٹیشنز پر پیپلزپارٹی امیدوار جان خان شورو 12873 ووٹ لیکر آگے جبکہ جی ڈی اے امیدوار ایاز لطیف پلیجو 2765 ووٹ لے سکے، تحریک انصاف کی آزاد امیدوار افروز شورو 1497 ووٹ لیکر تیسرے اور آزاد امیدوار 1164 نمبر لیکر چوتھے نمبر پر رہے، پی ایس 61 ٹنڈوجام کے 135 پولنگ اسٹیشن میں سے 106 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوار 51819 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ جی یو آئی امیدوار حافظ سعید تالپور 9121 ووٹ لے سکے ہیں، جبکہ حیرت انگیز طور تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں غیر معمولی ووٹ لیکر ایم کیو ایم سے مقابلے کی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، خبر رپورٹ کرنے تک این اے 218ع پر پیپلزپارٹی امیدوار طارق شاہ جاموٹ کو اکثریت حاصل تھی جبکہ این اے 219 پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مستنصر باللہ کا اکثریت حاصل تھی، این اے 220 کی کئے پولنگ اسٹیشن تحریک انصاف کا آزاد امیدوار فیصل مغل لے اڑا ہے، حیدرآباد کے پی ایس 63،64 اور 65 پر ایم کیو ایم امیدواروں نے مخالف امیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، حیدرآباد میں کانٹے کا مقابلہ پی ایس 62 پر تھا جس پر ایم کیو ایم امیدوانجینئر صابر قائمخانی اور پیپلز پارٹی امیدوار عبدالجبار خان مقابل تھے اور خبر فائل ہونے تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم امیدوار انجینئر صابر قائم خانی کو اکثریت حاصل تھی، تاہم رات دیر تک صورتحال واضع نہ ہو سکی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں