میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافے کاامکان

ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافے کاامکان

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں ساڑھے تین سو فیصد سے زائد اضافے کی سمری تیار کرلی ہے، ٹائفائڈ، ملیریا، زکام سمیت 119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے وفاقی کابینہ کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، 119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے وفاقی کابینہ کو سمری ارسال کردی گئی۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ڈریپ اور وزارت صحت نے تیار کی۔ ٹائفائڈ، ملیریا، زکام اور دیگر ادویات مہنگی کرنے کی سمری بھیجی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پر بول پڑے۔انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق شکوک و شبہات دور کر دئیے۔مصدق ملک نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں