میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ: فریال تالپور کی حاضری استثنی کی درخواست منظور

منی لانڈرنگ: فریال تالپور کی حاضری استثنی کی درخواست منظور

Author One
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

کراچی:اسپیشل جج بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

کراچی میں اسپیشل بینکنگ عدالت کے روبرو منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر اومنی گروپ کے انورمجید، عبد الغنی مجید، حسین لوائی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

پیپلز پارٹی رہنما فریال تالپور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فریال تالپور کی طبعیت ناساز ہے، حاضری سے استثنی دیا جائے۔

عدالت نے فریال تالپور کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں