میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، سسٹم کی ہٹ دھرمی برقرار ،ناجائز تعمیرات کے خاتمے سے انکار

سندھ بلڈنگ، سسٹم کی ہٹ دھرمی برقرار ،ناجائز تعمیرات کے خاتمے سے انکار

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ بلڈنگ افسران احتسابی عمل سے بے خوف ہوکر ذاتی مفادات کی خاطر ملکی محصولات کو کروڑوں روپے کا چونا لگا کر اپنے بے نامی اثاثوں میں بے پناہ اضافے کرنے کے بعد ناجائز تعمیرات کے خاتمے سے انکار کرتے نظر آتے ہیں۔ اسکیم 33میں بھی فلک ناز ٹوئن ٹاور نامی پراجیکٹ کو بھی کروڑوں روپے وصول کرنے کے بعد ناجائز تعمیرات کا اجازت نامہ جاری کیاگیا جس کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد کے انتہائی ناقص ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔اطلاعات کے مطابق پراجیکٹ کی تیاری میں نہ صرف انتہائی ناقص مواد کا استعمال کیا گیا ہے بلکہ فائر فائٹگ سسٹم اور ہنگامی اخراج کی سنگین خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں۔ جاری تعمیرات سے بلڈنگ افسران قربان جمالی ،عدیل قریشی، الطاف سومرو نے خطیر رقم کی کرپشن سے اپنے بے نامی اثاثوں میں اضافہ کرلیا ہے۔ بلڈنگ بائی لاز کے بر خلاف فلک ناز ٹوئن ٹاؤر کی تعمیر میں تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کے باعث اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی واضح حکم عدولی برقرار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں