میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں غیر قانونی تعمیرات سسٹم کے حوالے ، اہم ہدایات جاری

حیدرآباد میں غیر قانونی تعمیرات سسٹم کے حوالے ، اہم ہدایات جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں پرانا سسٹم متحرک ہوچکا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمن نے ریکارڈ تحویل میں لینے کے بعد سسٹم میں شامل افسران ودیگر ملازمین و افسران کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں ریجنل ڈائریکٹر کے عہدے سے مشتاق سومرو کو ہٹائے جانے سے پرانا سسٹم دوبارہ سے سرگرم ہوچکا ہے ،حیدرآباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر 10 سال سے زائد عرصے سے تعینات عدنان شاہ بخاری سسٹم کے سرغنہ ہیں، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن آفس کو ایک بار پھر ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں سابق سسٹم کو عدنان شاہ بخاری کے ذریعے فعال کیا جانا ہے ، ذرائع کے مطابق سابق ریجنل ڈائریکٹر مشتاق سومرو نے کنورٹ پلاٹس سمیت دیگر غیرقانونی کاموں سے انکار کردیا تھا ، جس کے باعث سسٹم سرغنہ عدنان شاہ بخاری ودیگر افسران پریشانی کا شکار تھے ، ڈائریکٹر جنرل نے تین ماہ کے بعد مشتاق سومرو کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا ، ذرائع کے مطابق عدنان شاہ بخاری نے ریجن آفس کے انتظامی معاملات اور ریکارڈ کنٹرول میں لے لیا ہے ، سسٹم کے افسران کے ساتھ بیٹھک میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، ذرائع کے مطابق عدنان شاہ بخاری نے افسران و ملازمین کو کہا ہے کہ ڈی جی کی جانب سے خصوصی اسائنمنٹ دی گئی ہے ، اس مقصد کے لیے افسران کو خصوصی احکامات دیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں