میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان مستعفی

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان مستعفی

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کی خرابی سیکرٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کی وجہ بنی ، اْن کا کہنا ہے کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمر حمید خان چھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے ہیں اور اب گھر میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں