میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک خطرات کے باوجود الیکشن میں جاسکتا ہے، نگران وزیر اطلاعات

ملک خطرات کے باوجود الیکشن میں جاسکتا ہے، نگران وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے ہماری سکیورٹی فورسز باصلاحیت ہیں، ملک خطرات کے باوجود الیکشن میں جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کے التوا سے متعلق سینیٹ کی قرارداد پر تبصرہ نہیں کریں گے، نگراں حکومت کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنے گی جس سے الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت ہو۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقوں کیلئے ابتدائی پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست جاری کردی ایک سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کا کام ججوں کے تبصرے پر تبصرہ کرنا نہیں، عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کرانا ہے، فیصلہ غلط لگا تو چیلنج کر دیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا یا الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں