کاغذات مسترد ہونے کیخلاف صنم جاوید کی اپیل خارج‘ انتخابی میدان سے باہر
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل خارج کردی گئی، جس کے ساتھ ہی وہ انتخابی میدان سے باہر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبیونل نے صنم جاوید خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا، اس حوالے سے ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا، جس میں الیکشن ٹریبیونل نے صنم جاوید کے این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔صنم جاوید کے کاغذات کے حوالے سے اعتراض میں کہا گیا کہ انہوں نے 21 دسمبر کو دستخط کیے اور ریٹرننگ افسر کے سامنے 22 دسمبر کو کاغذات جمع کروائے گئے، صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی میں جوائنٹ اکاؤنٹ ظاہر کیا، قواعد کے تحت انتخابی اخراجات کے لیے کاغذات میں سنگل اکاؤنٹ ظاہر کیا جانا چاہیئے۔