میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کو مزید لاوارث نہیں چھوڑسکتے، حافظ نعیم الرحمن کا اعلان

کراچی کو مزید لاوارث نہیں چھوڑسکتے، حافظ نعیم الرحمن کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کامیاب ہوگی۔میڈیا سے بات چیت میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کو مزید لاوارث نہیں چھوڑسکتے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ریڈ زون کی بات کرتی ہے، پیپلزپارٹی نے ریلی ریڈ زون سے ہی نکالی ہے۔انہوں نے کہا کہ سازشی اپنا کام اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، کراچی میں کیا ہونا ہے کیسے ہونا ہے اب ہم بتائیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلدیاتی مہم میں ہمیں سب طرف سے حمایت مل رہی ہے، کراچی کے عوام جماعت اسلامی کا میئر دیکھنا چاہتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہمارے جوان روز قتل ہورہے ہیں، اب تو خواتین پر بھی گولیاں چل رہی ہیں۔ کراچی کے حق کے لیے ہماری کئی سالوں کی تحریک ہے، 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ معاشی حالات خراب ہیں اور ان گئے گزرے حالات میں بھی آدھی معیشت کراچی چلا رہا ہے۔ہم ذاتی تنقید نہیں ایشو کی بنیاد پر بات کرتے ہیں، جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ ہر صورت الیکشن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں دھڑے بن گئے تھے اب مل رہے ہیں اچھی بات ہے لیکن سیٹ ایڈجسٹمنٹ کاغذات نامزدگی کے وقت ہوسکتی تھی اور اس وقت پی ٹی آئی کے دوستوں کا خیال تھا کہ مکمل سوئپ کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کراچی سے ووٹ لیا لیکن کراچی کواپنا نہیں سمجھا جبکہ کراچی میں کے الیکٹرک ،مردم شماری،کوٹہ سسٹم اور ملازمتوں کے مسائل ہیں اور ان مسائل پر پی ٹی آئی کا کبھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آتا ہے جبکہ گئے گزرے حالات میں بھی آدھی معیشت تو کراچی چلا رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کو مردم شماری کو دوبارہ کرانا چاہئے تھا، صرف یہ کہہ دینا 18ویں ترمیم ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں