میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چارلس  نے مذاقاً کہا وہ میرے حقیقی والد نہیں، شہزادہ ہیری

چارلس نے مذاقاً کہا وہ میرے حقیقی والد نہیں، شہزادہ ہیری

جرات ڈیسک
اتوار, ۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی سوانح عمری اسپیئر میں لکھا ہے کہ ان کے والد چارلس نے جو اب بادشاہ بن چکے ہیں، ایک موقع پر انہیں کہا کہ انہیں لگتا ہے وہ ان کے حقیقی والد نہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیری نے کتاب میں لکھا کہ اس سے پہلے انہوں نے والد سے کہا تھا کہ وہ کمیلا  سے شادی نہ کریں، وہ بری سوتیلی ماں ہو سکتی ہیں۔ کمیلا اب کوئین کونسورٹ ہیں۔ برطانوی شہزادہ نے اپنی کتاب میں یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ پیرس میں اسی سرنگ سے گزرے تھے جہاں ان کی والدہ کی موت ہوئی تھی۔ شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر 10 جنوری کو شائع ہو رہی ہے، کتاب کے مختلف اقتباسات سے حیران کن انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں