نواز شریف اور بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کا پرانا تعلق
جرات ڈیسک
اتوار, ۸ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
را کے سابق سربراہ اے ایس دُلت کی خود نوشت اے لائف ان ڈی شیڈوز ، اے میموائر میں نواز شریف کے ساتھ اجیت ڈوول کے پرانے تعلق کا تذکرہ کیا گیا ہے، جس میں کراچی میں تعینات رہنے والے بھارتی قونصلر جنرل جی پارتھا سارتھی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اجیت ڈوول نے نوازشریف سے 1982 میں تب رابطہ کیا تھا جب بھارتی ٹیم کرکٹ کھیلنے پاکستان آئی تھی۔ اجیت ڈوول را کے سربراہ رہے ہیں اور ان دنوں بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر ہیں۔ اُن پر دہشت گردی اور خطے میں مشکوک سرگرمیوں کو منظم کرنے کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ دوسری طرف نواز شریف کی بھارت کے حوالے سے قربتوں کو پاکستان میں مشکوک نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔ تفصیلات اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجیے:۔