میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ریلوے میں ایک مرتبہ پھر تبادلوں کی گونج سنائی دینے لگی

پاکستان ریلوے میں ایک مرتبہ پھر تبادلوں کی گونج سنائی دینے لگی

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: شعیب مختار) پاکستان ریلوے میں ایک مرتبہ پھر اکھاڑ پچھاڑ کی گونج سنائی دینے لگی نئے وزیر ریلوے کے آ تے ہی حادثات کی انکوائریاں پھر کھل گئیں آ ئندہ چند روز میں ریلوے میں بڑے پیمانے پر تبادلوں و تقرریوں کا امکان غفلت کے مرتکب افسران ریڈار پر آ گئے ذرائع  کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے مختلف شہروں کے ڈی ایس ریلوے کی کارکردگی رپورٹ اچانک طلب کر لی ہے جبکہ عرصہ دراز سے ایک ہی شہر میں تعینات رہنے والے افسران کے ناموں کی فہرست تیار کرنے کا بھی حکم دیدیا ہے جس کے تحت آ ئندہ چند روز میں پاکستان ریلوے میں بڑے پیمانے پرتبادلوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نئے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے قلمدان سنبھالتے ہی پاکستان کے مختلف شہروں میں ریلوے حادثات کی گذشتہ کئی عرصوں سے بند انکوائری ایک مرتبہ پھر کھولنے اور غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف قانونی کارروائیوں کو یقینی بنانے کا عندیہ دیدیا ہے جس کے تحت محکمہ ریلوے میں حالیہ دنوں ریلوے حادثات کی انکوائری سے متعلق ایک خصوصی رپورٹ بھی تیار کی جا رہی ہے آ ئندہ آنے والے دنوں میں ریلوے حادثات کے ذمہ دارافسران کو محکمے سے فارغ کیے جانے کا اندیشہ ہے وفاقی وزیر ریلوے حالیہ دنوں کراچی کے خصوصی دورے پر آ ئے ہوئے ہیں اور کراچی سرکلر ریلوے کے دوسرے مرحلے کی بحالی سے متعلق اہم امور پر بھی مشاورت کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں