میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ مچھ کے شہدا میں افغان شہری بھی ہیں، طاہر محمود اشرفی

سانحہ مچھ کے شہدا میں افغان شہری بھی ہیں، طاہر محمود اشرفی

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے شہدا میں افغان شہری بھی ہیں جن کے جسد خاکی افغانستان نے مانگے ہیں ۔ انہوں نے بحریہ آرچرڈ فیز 4 جی ون میں جامع مسجد ریاض کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ برادری کے تمام مطالبات مان لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری والے پاکستانی بھائی ہیں، انسان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کامعاملہ عالمی مسئلہ ہے ، ہم سب نے مل کر پہلے بھی دہشت گردی کا مقابلہ کیا اب بھی اسے ناکام بنائیں گے ، مچھ شہدا میں افغان شہری بھی ہیں جن کے جسد خاکی افغانستان نے مانگے ہیں، وزیر اعظم عمران خان تدفین کے بعد متاثرہ لوگوں کے گھروں میں جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹا ئون کی تمام مساجد خوبصورت اور اپنی مثال آپ ہیں ، ان مساجد سے وحدت اتحاد اور انسانیت کا پیغام پوری دنیا میں جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں