میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مشرف کی سزائے موت پرعملدرآمدرکوانے کیلئے دوبارہ متفرق درخواست دائر

مشرف کی سزائے موت پرعملدرآمدرکوانے کیلئے دوبارہ متفرق درخواست دائر

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سابق صدرپرویزمشرف کی سزائے موت پرعملدرآمدرکوانے کیلئے ہائیکورٹ میں دوبارہ متفرق درخواست دائرکردی گئی۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہرصدیق کی جانب سے سابق صدر و آرمی چیف جنرل(ر)پرویزمشرف کی سزائے موت پرعملدرآمدرکوانے کیلئے دوبارہ متفرق درخواست دائرکردی گئی، جوسماعت کے لیے بھی مقررکردی گئی ۔ جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں فل بینچ پرویز مشرف کی درخواست پر(آج) جمعرات کو سماعت کرے گا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ خصوصی عدالت نے غداری کیس کا فیصلہ عجلت میں سنایا، خصوصی عدالتی کی تشکیل سے متعلق معاملہ عدالت میں زیر التوا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز مشرف کی سزا پر عمل درآمد روکنے کا حکم جاری کرے ۔اس سے قبل بھی پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ سابق صدر کی جانب سے خصوصی عدالت کی سزا کے خلاف دائردرخواست میں پیرا 66 پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے حذف کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں