میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق ایرانی صدر احمد نژاد کو گرفتار کرلیا گیا

سابق ایرانی صدر احمد نژاد کو گرفتار کرلیا گیا

منتظم
پیر, ۸ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایران میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری مہنگائی کے خلاف مظاہرے اب حکومت مخالف تحریک میں تبدیل ہوچکے ہیں، ان مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے متعدد واقعات میں 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق صدر محمود احمدی نژاد کو شیراز شہر سے گرفتار کیا گیا اور ان پر جنوبی شہر بوشہر میں دیئے گئے بیان کے بعد عوام کو مظاہروں پر اکسانے کاالزام ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی ایرانی عدلیہ کے سربراہ صادق آملی لاریجانی نے سابق صدر احمدی نژاد اور اْن کے معاونین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ملک میں ‘‘نیا فتنہ’’ بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں