میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ حیدری کی حدود گٹکا ماوا کی منڈی میں تبدیل

تھانہ حیدری کی حدود گٹکا ماوا کی منڈی میں تبدیل

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

سپا، یونس بالو اور خنان موٹا کا دھندہ بے خوفی کے ساتھ عروج پر، تھانے دار موج میں
قانون نافذ کرنیوالے ادارے غائب جبکہ گٹکا ماوا مافیا پورے زور پر سرگرم، علاقہ مکین

(رپوٹ؍ ایم جے کے)تھانہ حیدری کی حدود گٹکا ماوا کی منڈی میں تبدیل، سپا، یونس بالو اور خنان موٹا کا دھندہ بے خوفی کے ساتھ عروج پر، تھانے دار موج میں، قانون نافذ کرنے والے ادارے غائب جبکہ گٹکا ماوا مافیا پورے زور پر سرگرم، علاقہ مکین۔ علاقہ حیدری ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ حیدری کی حدود میں گٹکا ماوا کی منڈی میں تبدیل جبکہ تھانہ حیدری ایس ایچ او موج میں، تھانہ حیدری کی حدود میں گٹکا ماوا کا دھندہ بے خوفی کے ساتھ عروج پر پہنچ چکا ہے، جبکہ تھانیدار صاحب مکمل طور پر بے خبر یا بے فکر نظر آتے ہیں، علاقہ ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقے میں سِپا کا ماوا کھلے عام فروخت ہو رہا ہے، یونس بالو تو علاقے میں گٹکا ماوا کا چیمپئن بن بیٹھا ہے اور حَنان موٹا کا زہریلا گٹکا ماوا کسی روک ٹوک کے بغیر فروخت جاری ہے، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقہ حیدری کی حدود میں جرائم کی جگہوں سے غائب نظر آتے ہیں جبکہ سماج دشمن عناصر گٹکا ماوا مافیا سپا، یونس بالو اور خنان موٹا پورے زور پر علاقہ حیدری کی حدود میں جرائم میں سرگرم ہیں، اس صورتحال نے نوجوانوں اور کم عمر بچوں کی صحت پر خطرناک اثرات ڈال دیے ہیں ہر کوئی گٹکا ماوا استعمال کی لت میں پڑ چکا ہے لیکن متعلقہ پولیس تھانہ حیدری کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی اب تک نظر نہیں آئی، علاقہ حیدری کی عوام کا مطالبہ ہے کہ محکمہ پولیس کے اعلیٰ احکام فوری نوٹس لیں، ورنہ حیدری کا علاقہ پورا کا پورا "گٹکا ماوا حب” بن جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں