
چوتھے بڑے شہر پر کنٹرول، تحریر الشام محاذ کا دمشق میں سفارتخانوں کے نام پیغام
ویب ڈیسک
هفته, ۷ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
شام میں بشارالاسد کی افواج کے خلاف تیزی سے پیش قدمی کرنے والی ھیہ تحریر الشام اور اس کے مسلح دھڑوں کی جانب سے شام کے چوتھے بڑے شہر حمات پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد تحریر الشام نے دارالحکومت دمشق میں سفارت خانوں کو ایک مکتوب بھیجا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ شام میں متوقع تبدیلی کا مطلب ریاست کا خاتمہ نہیں ہے ۔وہ سمجھتے ہیں کہ متوقع تبدیلی ایک مضبوط سول ریاست کی تعمیر کا موقع ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے شام کے لیے ہمارا وژن ایک ریاست ہے جس کی بنیاد بات چیت پر ہے ۔