نئی اسکیموں کا پی سی ون جمع کرانا لازمی،سندھ کے تمام محکموں کو نوٹس
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اے ڈی پی دو ہزار پچیس اور چھبیس کی تشکیل کے لیے گائیڈ لائنز اور ٹائم لائن جاری کردی۔وزیراعلیٰ سندھ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے لیے تمام محکموں کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نومبر سے اکتیس دسمبر دو ہزار چوبیس تک نئی مجوزہ اسکیموں کا پی سی ون جمع کرانا لازمی ہوگا۔۔ اگلے سال کی اے ڈی پی دو ہزار پچیس اور چھبیس میں مجوزہ اسکیموں کو شامل کرنے پر غور کرنا ہوگا۔۔ نومبر دو ہزار چوبیس سے اکتیس مارچ دو ہزار پچیس تک اگلے سال کی اے ڈی پی میں شامل کی جانے والی نئی اسکیموں کی منظوری کا عمل مکمل کرنا ہے ۔ نومبر دو ہزار چوبیس سے جنوری دو ہزار پچیس تک محکموں کا اپنی اسکیموں کا اندرون جائزہ اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقی سے مشاورت کرنا ہوگی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ چودہ فروری دو ہزار پچیس تک انتظامی محکموں کی طرف سے مجوزہ اے ڈی پی کا پہلا ایڈیشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور محکمہ خزانہ کو کاپی جمع کروائیں۔ تین مارچ دو ہزار پچیس تک پہلے ایڈیشن کی شایع کاپیاں سافٹ کاپی کے ساتھ محکمہ خزانہ کی طرف سے محکمہ پی اینڈ ڈی کو فراہم کی جائیں گی۔ دس مارچ سے بیس مارچ دو ہزار پچیس تک عارضی ترقیاتی پروگرام کے لیے انٹر ڈپارٹمینٹل پرییارٹی کمیٹی کے اجلاس کی منظوری دیجائی گی۔ چودہ اپریل دو ہزار پچیس تک سیکنڈ ایڈیشن کی طباعت کے لیے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کی طرف سے محکمہ خزانہ کو اے ڈی پی کی اطلاع کرنا ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تیس اپریل دو ہزار پچیس تک محکمہ خزانہ کی طرف سے محکمہ پی اینڈ ڈی کو عارضی ترقیاتی پروگرام کی فراہمی کا مواد جمع کرانا ہو گا۔ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے لیے صوبائی اے ڈی پی میں کسی بھی ترمیم کو شامل کرنے کی آخری تاریخ نو مئی دو ہزار پچیس ہوگی۔ مئی دو ہزار پچیس کے دوسرے ہفتہ میں سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ مئی دو ہزار پچیس کے تیسرا ہفتہ میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوگا۔تیس مئی دو ہزار پچیس تک اے ڈی پی دو ہزار پچیس اور چھبیس کا حتمی مسودہ کے لیے محکمہ خزانہ کو بھیجنا ہوگا۔ اے ڈی پی دو ہزار پچیس اور چھبیس کی تشکیل سے متعلق محکمہ منصوبی بندی و ترقی کو مشورہ دیا جا سکتا ہے ۔گزشتہ مالی سال دو ہزار چوبیس اور چھبیس کے بجٹ کال سرکلر کی ٹائم لائنز پر عمل کیا جائے ۔ اے ڈی پی دو ہزار پچیس اور چھبیس کی تیاری کے لیے ٹائم لائنز پر عمل کیا جائے ۔